ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائے کی پتی بھی مہنگی، فی کلو کی قیمت کتنی ہوگئی؟

چائے کی پتی بھی مہنگی، فی کلو کی قیمت کتنی ہوگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار:کراچی میں چائے کی پتی بھی مہنگی ہوگئی,کھلی چائے کی پتی کی قیمت میں 200روپے تک کااضافہ ہوگیا تووہیں حکومت نے چائے کی پتی کی فی کلوقیمت 1200روپے کلومقرر کردی۔

تفصیلات کےمطابق دکانداروں کا کہنا تھا کہ چائے کی قیمت مقر کرنے سے 1ہزار روپے کلووالی چائے 12سو روپے کلوہوگئی، چائے کی قیمتوں میں اضافہ کی اہم وجہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی بھی ہے۔

حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے چائے کی قیمتیں کم ہوسکیں ، چائے کی پتی مہنگی ہونے سے فروخت کم اور کاروبارمتاثر ہوتاہے، چائے تنزانیہ ،کینیااور دیگرافریقی ممالک سے درآمدکی جاتی ہے۔