عابد چودھری:غیرنمونہ غیرقانونی فینسی پلیٹس لگانےمیں موٹر سائیکل سوارسرفہرست،جعلی فینسی غیرقانونی غیرنمونہ نمبر پلیٹس لگانےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،صوبہ بھرمیں گزشتہ5ہفتوں سےجاری مہم میں1لاکھ24ہزارسےزائدچالان کئے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ نےبلاتفریق کارروائیاں جاری رکھنےکےاحکامات جاری کردیے، 75ہزارسےزائدموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کیساتھ چھیڑچھاڑپر 1کروڑ50لاکھ80ہزارکےجرمانے
نمبرپلیٹس میں چھیڑچھاڑیا ردو بدل کرنےپر13ہزارسےزائدموٹرسائیکلوں کوبندکیاگیا۔
12ہزارسےزائدکاروں کوغیرنمونہ فینسی نمبرپلیٹس لگانےپر60لاکھ سےزائدکےجرمانے،5600سےزائدموٹرسائیکل اورگاڑیوں کیخلاف جعلی نمبرپلیٹس لگانےپرسخت قانونی کارروائی کی گئی،ای چالان و کیمروں سےبچنےکیلئےنمبرپلیٹس کےہندسوں کوچھپانےپر کارروائی کی گئی۔
30ہزار756کمرشل گاڑیوں کوبھی نمبرپلیٹس میں رد و بدل پربھاری جرمانہ و سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی ہر قسم کی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،نمبر پلیٹ گاڑی کی پہچان ہےگاڑی کی پہچان کو چھپانا قانوناً جرم ہے،جعلی غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر اپنا مستقبل تاریک مت بنائیں۔