ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، خیبر پختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، خیبر پختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

 تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2  او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer