ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ’ایشیاکی ٹاپ10سیلبرٹیز‘میں شامل ہوگئیں۔
ہایہ عامر کے لئےسال 2024 خوشگوار سرپرائزز لے کر آیا، جہاں وہ ایک طرف ملکی شوبز انڈسٹری میں چھائی رہیں وہی دوسری طرف انہوں نے بین الاقوامی شناخت بھی بنائی۔حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانیہ کے ایک ہفتہ وار جریدے کی جانب سے ’ٹاپ ٹین ایشین سیلبرٹیز ان دی ورلڈ‘ کی فہرست میں نواں نمبر دیا گیا ہے۔
ہانیہ عامر پاکستان سے تعلق رکھنے والی واحد فنکارہ ہیں جنہوں نے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی اور انہوں نے ہالی وڈ، بالی وڈ، موسیقی، ادب، ٹی وی اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی کئی عالمی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر نے کئی کامیاب ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنے زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے، جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متوجہ کرتے رہے۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اسٹار ہونے کے علاوہ، وہ ایک رول ماڈل ہیں، جو نئی نسل کو متاثر کر رہی ہیں اور ذہنی صحت جیسے مسائل پر کھل کر بات کرتی ہیں۔
اس فہرست میں دیگر پاکستانی نژاد شخصیات بھی شامل ہیں جن میں زین ملک (21)،فہد مصطفیٰ (23)،شہزاد لطیف (24)،عروج آفتاب (33)،ہبہ بخاری (37)،عاطف اسلم (41)سجل علی (48)ویں نمبر پر ہیں۔
ہانیہ عامر کا اس متعلق کہنا تھا کہ میرے لیے اداکاری کا فن بہت اہم ہے، میرے مداحوں کی محبت مجھے متاثر کرتی ہے اور مجھے ہر بار اپنی حدود سے آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہے۔یہ کامیابی نہ صرف ہانیہ عامر کے کیریئر کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی عالمی پہچان کے لیے بھی سنگ میل ہے۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے اس سال ڈرامہ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کے کردار سے شہرت ایسی پائی کہ ابھی تک لوگ انہیں ہانیہ کےبجائے شرجینا کے نام سے یاد رکھتے ہیں۔ڈرامے میں ویسے کئی مشہور کردار شامل رہے لیکن ہانیہ عامر ان تمام کرداروں پر بازی لے گئیں اور ڈرامے میں ان کے فن کو بہت سراہا گیا۔ بھارت کے ممتاز گلوکار دلجیت دوسانج جو اس سال اپنے بین الاقوامی کانسٹرٹس کے حوالے سے مشہور رہے ، ان کے ایک کانسرٹ میں ہانیہ عامر شریک ہوئیں تو دلجیت نے اسٹیج پر ہانیہ عامر کو بُلا کر انہیں اعزاز بخشا۔