ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وی لاگر ’ڈکی بھائی‘ کی ڈانس ویڈیو  تنقید کی زد میں آگئی

 وی لاگر ’ڈکی بھائی‘ کی ڈانس ویڈیو  تنقید کی زد میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی  کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگئی۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز معروف پاکستانی یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے ساتھ وی لاگر  رجب بٹ کی شادی کی مہندی کی تقریب میں اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ساتھ شرکت کی اور اس شاندار تقریب کو خوب انجوائے کیا۔

سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں اُنہیں  رجب بٹ کی مہندی کے موقع پر خوشی سے نہال ہوکر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے منظرعام پر آتے ہی جہاں کچھ  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ڈانس کو پسند کیا گیا وہی کچھ صارفین ڈکی بھائی کے ڈانس کو ’ ڈیسلائیک ‘ کرتے بھی دکھائی دیے۔کمنٹ سیکشن میں مداحوں  اور سوشل میڈیا صارفین ملےجلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’ ڈکی بھائی انسان کب بنو جاو گے‘؟۔ وہی  ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے لکھا کہ ’ شرمندہ اس بات پر ہوں کہ ایک زمانے میں میں ان کا فین تھا۔

یاد رہے کہ  پاکستان کے یوٹیوبر سعد رحمان المعروف ڈکی بھائی اس وقت سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں شامل ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے 74 لاکھ فالوورز ہیں۔ انہوں نے ایک روسٹنگ چینل کے طور پر شروعات کی جو بعد میں وی لاگنگ اور پرینک چینل بن گیا جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ ویڈیوز بناتے ہیں۔