ویب ڈیسک: روم کا نایاب سکہ 1.98 ملین یورو میں فروخت ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جولیس سیزر کے قاتل بروٹس کی تصویر والا نایاب رومن سکہ رواں ہفتے کے آغاز میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
جنیوا میں ہونے والی آن لائن نیلامی میں یہ سکہ 1.98 ملین یورو میں فروخت ہوا جس کی ابتدائی قیمت 8 لاکھ یورو سے زائد تھی۔
اس نیلامی میں 8 افراد کے درمیان اس سکے کے لیے بولی کا مقابلہ ہوا، تاہم یورپی کلکٹر نے اس سکے کو 1.83 ملین سوئس فرانک (تقریباً 2.09 ملین ڈالرز) سے زائد قیمت میں خرید لیا۔
نیلام گھر نیومسمیٹیکا جینوینس کے ڈائریکٹر فرینک بالڈاکی کے مطابق یہ سکہ تاریخ کا اہم حصہ ہے، جو رومن ریپبلک کے آخری دور کی نمائندگی کرتا ہے۔
فرینک بالڈاکی کے مطابق اس سکے کا وزن 8 گرام ہے، اس کا سائز 1 یورو کے برابر ہے، جبکہ اس طرح کے صرف 17 سکے اب بھی موجود ہیں جن میں سے یہ ایک ہے۔