ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بننےکے بعد بڑی کمی،ڈالر سستا

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بننےکے بعد بڑی کمی،ڈالر سستا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بننے کے بعد بڑی کمی  ہو گئی۔

 آج صبح سٹاک مارکیٹ میں988 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار کی سطح عبور کر گیا لیکن یہ تیزی اسی طرح جاری نہ رہ سکی اور مارکیٹ نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔

 100 انڈیکس اس وقت 624 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 555 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

 دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔