ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ شاہد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم دن کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کی توقع  ہے۔
شہر لاہور میں سورج صبح سویرے کرنیں بکھیرنے لگا، آئندہ  ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر  لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار, شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 203ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں شرح 450سے تجاوز کرگئی ہے۔امریکی قونصلیٹ 469،ڈی ایچ اے میں شرح 352ریکارڈ، عسکری ٹین 273، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 242ریکارڈ کی گئی ہے۔
 ادھرکراچی میں بھی سردی اپنے رنگ جمانے لگی،شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے لگ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے26ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔شمال مشرق سمت سے16کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 34فیصد ہے۔شہر میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے فضائی معیار مضر صحت،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 16نمبر پر آگیا ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی کا ساتھویں نمبر ہے۔ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 79 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہے۔کراچی میں آلودہ علاقوں میں کورنگی سہرفہرست،اےکیوآئی 138ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہنے اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا کہا ہے،100سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز صحت کے لیے مضر ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم دن کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کی توقع  ہے۔مری اور گلیات میں بھی صبح کے اوقات میں ہلکی بارش / برفباری کی توقع ہے۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہر ا پڑنے کی توقع  اور وسطی/جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

 ملک بھر میں سردی نے رنگ جمانا شروع کر دیا، آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ضلع استور میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہو گیا، خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں بھی برف باری ہوئی۔

 پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔