عرفان ملک: میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے پولیس ملازمین کی ترقی، لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں تعینات جونیئر کلرکس کو ترقی دیدی گئی۔
تفصیلات کےمطابق جونیئر کلرکس کی سینئر کلرکس کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کردیے گئے، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کی چیئرمین شپ میں پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی سکیورٹی ون خالد محمود افضل،ایس پی کینٹ آپریشنز اویس شفیق،ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن بشریٰ نثار و دیگر نے شرکت کی۔
لاہور پولیس کے مختلف ونگزکے 10جونیئرکلرکس کی بطور سینئر کلرک ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انویسٹی گیشن کے ملازمین شامل ہیں، سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے ملازمین شامل ہیں۔
شازیہ رفیق،وقار انور،حافظ ناصر سلیم، حیدر علی، محمد اشفاق، سید سائل عباس، ماجد حسین،زکریا حمید،اشرف علی اور محمد وقاص کوسینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نےپروموٹ ہونیوالے پولیس ملازمین کو مبارکباد دی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا کا کہنا تھا کہ بروقت ترقی ہرملازم کا بنیادی حق ہے۔