ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ رشمیکا سلمان خان پر فدا؟ مداحوں کیساتھ اہم بات شیئر کردی

اداکارہ رشمیکا سلمان خان پر فدا؟ مداحوں کیساتھ اہم بات شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ رشمیکا مندانا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں مداحوں کو بتایا کہ ‘جہاں ایک جانب  دنیا ان کی فین ہے وہیں وہ   فلمسکندر ‘میں شوٹنگ کے دوران بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی فین ہوگئیں ہیں‘۔

  اداکارہ رشمیکا مندانا اپنے انٹرویو میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کی عکاسی کی اور بتایا کہ‘ سیٹ پر جب ان کی طبیعت خراب تھی تو اس  مشکل وقت کے دوران اداکار سلمان خان نے کس طرح ان کا خیال رکھا‘۔

رشمیکا نے مداحوں سے فلم کی شوٹنگ کے دوران بیمار ہونے کے ایک لمحے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ سلمان خان انتہائی رحم دل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ڈاؤن ٹو ارتھ انسان ہیں‘۔ فلم سکندر کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے ان کا بہت خیال رکھا جس کو دیکھ کر وہ سلمان خان کی عاجزی کی فین ہوگئیں ہیں‘۔

   رشمیکا نے بتایا کہ ‘ سلمان خان نے شوٹنگ کے دوران ان کا چہرہ دیکھ کر کہا کہ’کیا آپ کی طبیعت خراب ہے؟، میری جانب سے جی کا جواب ملنے کے بعد سلمان نے سیٹ پر موجود کریو کو خاص ہدایات دیتے ہوئےکہا کہ’ رشمیکا کے لیے  پرہیزی کھانے،گرم پانی اور  ضروری چیزیں سب کچھ فوراً فراہم کیے جائیں‘۔

ایکشن سے بھرپور سلمان خان کی نئی فلم کے بارے بتایا جارہا ہے کہ اداکار ’ مشن امپاسیبل’ سیریز کے اسٹنٹ کوآرڈینیٹرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جس سے فلم میں زبردست ایکشن شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ   فلمسکندر’ کا میوزک پریتم کمپوز کر رہے ہیں، جس میں دلکش ڈانس نمبرز، رومانوی گانے، اور جذباتی تھیمز شامل ہوں گے، یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔