ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے سنچورین میں کھیلا جائے گا، تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں شکست سے بچنے اور سیریز میں واپس آنے کیلئے آج کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے،جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرخ نورکیا وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

 پہلے میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران ان فٹ ہونے کے بعد ان کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر ڈایان گیلیم کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔