ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں کے گردونواح منشیات بیچنے والے ملزمان گرفتار

تعلیمی اداروں کے گردونواح منشیات بیچنے والے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین:اسلام پورہ پولیس کی کارروائی تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 1060 گرام آئس اور 1320 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزمان شہزاد عرف بھولا اور عثمان حیدر سے آئس جبکہ عدنان عرف دانو کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح سمیت اہم مقامات پر منشیات فروشی کرتے ہیں،  ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات جاری کردی گئی۔

دوسری جانب ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا، ایس ایچ او غازی آباد  نےپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 04 منشیات فروش شہروز، عتیق، عثمان، عبدالخالق کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 02 کلو سے زائد چرس، 155 گرام آئس اور 50 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد ہوئی۔

ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، کہا کہ نو جوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔