ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو؛خطرناک حادثے کا شکار ہونیوالی لڑکی معجزاتی طور پر بچ گئی

ویڈیو؛خطرناک حادثے کا شکار ہونیوالی لڑکی معجزاتی طور پر بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر کچھ منفرد دکھانے کے لئے لوگ مختلف اسٹنٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جاسکے مگر کبھی کبھار ایسا کرنا جان لیوا بھی ثابت ہوجاتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک  چینی لڑکی سیلفی لینے کے دوران خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک چینی لڑکی سری لنکا میں سیلفی لینے کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی تاہم اس کی خوش قسمتی اس کے کام آ گئی، چینی لڑکی سری لنکا میں چلتی ٹرین سے باہر لٹک کر سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کے دوران درخت سے ٹکرا گئی،لڑکی درخت سے ٹکرا کر جھاڑیوں میں گری جس کی وجہ سے اسے نقصان نہیں پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لڑکی کے گرنے کے باوجود ٹرین اگلے ہی اسٹیشن پر رکی جس کے بعد کچھ لوگوں نے واپس حادثے کی جگہ جا کر لڑکی کی مدد کی۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لڑکی کو اس حادثے میں کوئی چوٹ بھی نہیں آئی۔

سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگ لڑکی  کو ہی ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں جبکہ لڑکی کے زخمی نہ ہونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔