ویب ڈیسک: امریکامیں مسافر طیارہ ہائی وے پر دوڑتی گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
چھوٹے نجی طیارے نے ٹیکساس کے وکٹوریہ ریجنل ہوائی اڈے سے صبح 10 بجے اڑان بھری تھی، جڑواں انجن والا طیارہ تقریباً 5 گھنٹے فضا میں پرواز کرتا رہا ، پھر ایک ہائی وے پر اترنے کی کوشش میں3گاڑیوں پر گر کر 2 ٹکڑے ہوگیا ۔
ریسکیو ٹیم نے طیارے کے پائلٹ اور کار سوار 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں چاروں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے،ایک زخمی کی حالت نازک ہے جو شاید پائلٹ ہے اُسے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ڈاکٹرز زخمی کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب حادثے کے شکار چھوٹے طیارے میں صرف ایک پائلٹ موجود تھا جبکہ ہائی وے پر زخمی ہونے والے دیگر 3افراد کار سوار تھے۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ْ