ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول ایک بار پھر مہنگا؟ وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پٹرول ایک بار پھر مہنگا؟ وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کی پکڑ میں ہے اور حکومت آئی ایم ایف کے آگے بے بس نظر آرہی ہے،یہاں تک یہ انکشاف بھی سامنےآیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے حاصل کردہ 7ارب ڈالر کا قرضہ 5فیصد کی بلند شرح سود پر حاصل کیا ہےیعنی آئی ایم ایف کی زنجیریں ہماری معیشت کو جکھڑے ہوئے ہے ۔

  بہرحال پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے جارہی ہیں اور یوں پیٹرول اور ڈیزل مزید ڈھائی روپے مہنگا کرنے ہونے کا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے  بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

 حکومت یہ دعوی تو کرتی ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پاچکی ہے لیکن اِس کے اثرات عام عوام تک اب تک نہیں پہنچ رہے ایسے میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافے کا ہی باعث بنیں گی۔

 یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پٹرول اور ڈیزل تقریباً تین تین روپے مہنگا ہوا تھا ۔