ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر نیٹ میں سست روی ، مسئلہ کب حل ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

انٹر نیٹ میں سست روی ، مسئلہ کب حل ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی سوشل میڈیا سروسز واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے،مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز سمیت میٹا کی سوشل میڈیا سروسز کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان ایپس پر میسجز کی ترسیل، آڈیو اور ویڈیو کالز کے لنکس معطل ہو گئے ہیں, اس کے علاوہ کچھ صارفین نے اپنے فیس بک اکاؤنٹس سے خود بخود لاگ آؤٹ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

 میٹا نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے اس مسئلے کی وضاحت کی ہے کہ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے بعض صارفین کو ایپس تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور کمپنی اس مسئلے کو جلد حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

 جدید ٹیکنالوجی کی بدولت کئی افراد کا روزگار سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سے جڑا ہوا ہے تاہم ایسے حالات میں انٹرنیٹ کی سست روی اور ایپس کی بندش سے فری لانسرز سمیت دیگر افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ اس صورت حال کے پیش نظر یہ امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں سوشل ایپس اور انٹرنیٹ کی مسائل کو جلد حل کیا جائے گا تاکہ ان سے وابستہ افراد کو اپنے روزگار کے حصول میں کسی قسم کی مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔