(عثمان خان) عام انتخابات 2024 کے لئے الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے ویزہ حصول کی درخواستوں میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کے ویزے حصول کی درخواستوں میں اک بار پھر 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا، غیر ملکی مبصرین کے لیے ویزےکی توسیع کی تاریخ 15 دسمبر کی بجائے 31 دسمبر کر دی گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا مقصد عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کی بھرپور شرکت کو یقننی بنانے ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ جاری کیا جا چکا ہے، کامن وہیلتھ کے چار رکنی وفد نے دو روز قبل الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات بھی کی تھی، وفد کی غیر ملکی مبصرین کے پاکستان آمد سے متعق امور پر بات چیت چار گھنٹے سے زائد جاری رہی۔