سٹی 42: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن میں اپنی نوئیت کا منفرد ریکارڈ بن گیا، پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل ہو گئے۔
لاہور میں آج منعقد ہونے والی پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن 2024 کیلئے ٹیموں کی تشکیل مکمل ہو گئی، تقریب میں فرنچائزز مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سمیت دیگر کرکٹرز اور فرنچائزز کی نمائندہ کمیٹیوں نے شرکت کی۔
پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا گیا ساتھی ہی اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی، پی ایس کی 2 بار چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ’شاہ برادرز‘ کو ٹیم سکواڈ کا حصہ بنا لیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بعد ان کے چھوٹے بھائی حنین اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم سکواڈ کا حصہ بنا لیا، قابلِ غور بات یہ ہے کہ یہ تینوں کے تینوں بھائی فاسٹ بولرز ہی ہیں جو اب ایک ہی ٹیم میں شامل ہیں۔
Emerging Category Complete!
— Islamabad United (@IsbUnited) December 13, 2023
Proud to announce our picks - the dynamic Shah brothers, Hunain and Ubaid, in the Emerging category for #HBLPSL9.
This duo is all set to showcase their talent and speed, adding fresh energy to #ISLU.#UnitedWeDraft #DraftedVictory #UnitedWeWin… pic.twitter.com/9d1Fr6NUg5
نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دھوم مچائی جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 کا حصہ ہیں اور اس وقت دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ میں اپنی باصلاحیت گیند بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین شاہ اور عبید شاہ کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا جبکہ نسیم شاہ ڈرافٹنگ سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کر کے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے۔
خیال رہے کہ یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ٹیم میں 3 بھائی ایک ساتھ شامل ہوئے اور تینوں ہی فاسٹ بولر ہیں۔