سٹی 42: مدینہ منورہ کے سابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کو حکومت پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ ’ ہلال پاکستان‘ سے نوازا گیا.
مدینہ منورہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے شہزادہ فیصل بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقعہ پر پاکستانی سفیر احمد فاروق نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سابق گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ ’ ہلال پاکستان‘ سے نوازا، جس پر شہزادہ فیصل بن سلمان نے حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔