عثمان خان: عام انتخابات میں بلے کے نشان کی الاٹمنٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے کل طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف سماعت کل ہو گی، الیکشن کمیشن کا 5رکنی بینچ دوپہر ڈیڑھ بجے سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کونوٹس بھیج دیا،پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی ،پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت 9عہدیداروں کو نوٹس بھیج دیا ہے ،پی ٹی آئی کے صدر بلوچستان منیر احمدبلوچ،صدر سندھ حلیم عادل شیخ،صدرپنجاب ڈاکٹریٰاسمین راشد،صدرکے پی کے علی امین گنڈاپوکو بھی نوٹسز جاری ،ریٹرننگ آفیسر سنٹرل سیکرٹریٹ سردارمصروف خان اورخیبرپختونخواکے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ریٹرننگ آفیسر انصرمحمود کو بھی نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف تیرہ درخواستیں دائر ہوچکی ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر سمیت تیرہ افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں،اکبر ایس بابر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے پہلے کوئی شیڈول نہیں دیا گیا،
ووٹرز فہرستیں بھی جاری نہیں کی گئیں،انتخابات کے حوالے سے پی ٹی ائی مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئی سرگرمی بھی نہیں ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات قانون و پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے گئے،ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کررکھی ہے،تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے،بلے کانشان ہمیں دیاجائے۔