پاک چین تعلقات لازوال دوستی کے عکاس ہیں,گوہر اعجاز

13 Dec, 2023 | 05:13 PM

ویب ڈیسک: وفاقی نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے چین کے شہروسوز سے ملاقات میں کہا کہ  پاک چین تعلقات لازوال دوستی کے عکاس ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیر تجارت گوہر اعجاز ان دنوں کے چین دورے پر گئےہوئے ہیں جہاں انہوں نے چین کے شہر سو زو کے میئر وو کنگوین سے ملاقات کی ،میئر سوزو کے ہمراہ چین کی وزارت تجارت اور خارجہ کے نمائندے بھی موجود  تھے، وزیر تجارت گوہر اعجاز نے پاکستانی وفد کے ہمراہ چینی حکام سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔
ملاقات میں گوہر اعجاز نے کہا کہ پاک چین تعلقات لازوال دوستی کے عکاس ہیں،پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کر رہا ہے،پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاشی اور تجارتی تعلقات ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  چین نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے،پاکستان سوزو شہر کی صنعتی ترقی سے سیکھ سکتا ہے۔

 گوہر اعجاز ن نے کہا کہ سوزو اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط بڑھنے چاہیں،پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو عوامی خوشحالی کے ضامن ہیں،کسی بھی پاکستانی وزیر کا چینی صوبے جیانگ سو کا پہلا دورہ ہے،جیانگ سو شنگھائی کے قریب کاروباری و صنعتی مرکز ہے۔

مزیدخبریں