ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کانٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست فائنل کردی

قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کانٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست فائنل کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کانٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست فائنل کردی۔

360 پلیئرز کو7 مختلف کیٹیگریز میں کانٹریکٹ آفر کیے جائیں گے۔ اے پلس 20، اے،بی،سی اور ڈی کیٹیگری میں تیس، تیس کھلاڑی شامل ہیں۔ای کیٹیگری میں پچاس اور ایف کیٹیگری میں190 کرکٹرز شامل ہیں، پلیئرز کو تین سال کی کارکردگی کی بنیاد پرکیٹیگریز میں تقسیم کیاگیا ہے۔محمد ہریرہ ،حسیب اللہ،کامران غلام،صاحبزادہ فرحان کواے پلس کانٹریکٹ آفرہوگا، اس کے علاوہ عباس آفریدی،علی عثمان،محمد علی،ساجد خان،مبصرخان کو بھی اے پلس کانٹریکٹ کی تجویز کی گئی ہے۔

سلیکشن کمیٹی نےاحمد شہزاد کو بھی اے پلس کیٹیگری میں رکھنےکی تجویزدی ہے۔اوپننگ بیٹراحمد شہزاد ڈومیسٹک اے پلس کی بجائے سینٹرل کانٹریکٹ کےخواہشمند ہیں۔

 اے پلس کےکھلاڑیوں کو ماہانہ کتنا معاوضہ دیا جائے گا؟

اے پلس کےکھلاڑیوں کو ماہانہ تین لاکھ روپے معاوضہ ملےگا، اے کیٹیگری میں2لاکھ،بی میں ایک لاکھ 85 ہزار،سی میں ایک لاکھ 70 ہزارمعاوضےکی تجویز دی گئی ہے۔ڈی کیٹیگری کو ڈیڑھ لاکھ ،ای کو ایک لاکھ جب کہ ایف کو 50 ہزار معاوضہ ملےگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اسی مہینےڈومیسٹک کانٹریکٹ فائنل کرنےکا ارادہ رکھتا ہے، ڈومیسٹک کانٹریکٹ میں تاخیرسے ڈومیسٹک پلیئرز معاوضےاور میچ فیس سےمحروم ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer