علی رامے :وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عام انسان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ہو یا پھر تھانوں کی حالت زار کا خیال، ایک طرف آرام دہ سفر کیلئے سڑکوں کی بہتری ہو تو دوسری جانب قبضہ مافیاکا سخت احتساب ہر طرف محسن سپیڈ کے چرچے ہیں ایسا ہی ایک اور غریب دوست اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے اٹھایا گیا ہے ۔
مزدوروں کو کام کی مکمل اجرت نہ ملنے کی شکایات پر وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے مزدوروں کو مکمل اجرت دلانے کے لیے کمر کس لی۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے مزدوروں کو مکمل اجرت دلانے کے لیے پلان طلب کرلیا ، اس حوالے سے آج شام وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں محکمہ لیبر و انسانی حقوق وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیں گے ، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مزدوروں کو مکمل اجرت کی فراہمی پر اہم فیصلے کریں گے۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے پنجاب مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار مقرر کر رکھی ہے ،سرکاری سطح پر کیے گیے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے بھی اب حکمت عملی طے کی جائے گی۔