آپتھلمولوجیکل، ایشیا پیسیفک آکولر ٹراما سوسائٹی کانفرنس اختتام پذیر

13 Dec, 2023 | 01:34 PM

ویب ڈیسک: 41 ویں لاہور آپتھلمولوجیکل کانگریس اور 7ویں ایشیا پیسیفک آکولر ٹراما سوسائٹی (APOTS) کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی.
تفصیلات کے  مطابق اوپتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان (OSP) لاہور برانچ نے ایشیا پیسیفک آکولر ٹراما سوسائٹی (APOTS) کے ساتھ مل کر 8 دسمبر سے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں تین روزہ مشترکہ کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ 41 ویں لاہور آپتھلمولوجیکل کانگریس اور 7 ویں APOTS کانفرنس کی میزبانی کرتے ہوئے ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا گیا- جس میں دنیا بھر سے 45 بین الاقوامی مقررین کے ساتھ ساتھ تقریباً 2000 شرکاء نے شمولیت اختیار کی-

کانفرنس میں امتیازی ایوارڈ برائے لائف ٹائم اچیوئمنٹ ایوارڈ پروفیسر نعیم اللہ (ریٹائرڈ وٹریورٹینل سرجن، گنگا رام ہسپتال)، امتیازی سروس ایوارڈجنرل مظہر اسحاق صاحب (سابق کمانڈر، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی)، 96 سائنسی سیشنز جن میں مختلف امراض چشم کے موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی، 36 سیشنز جن میں اصل تحقیقی مضامین شامل ہیں، 8 کانفرنس ہالز میں سفید موتیا، آنکھ کے پردہ، آکولوپلاسٹکس، سٹرابزم، پیڈیاٹرک آپتھلمولوجی، نیورو-آفتھلمولوجی، اور آنکھ کی چوٹ پر خصوصی گفتگو کی گئی اورآپٹومیٹری پر متعدد متعدد ریسرچ پیپرز پڑھے گئے-

تقریب میں نمائشی اسٹالز جو آنکھوں کی ٹیکنالوجی اور آلات میں جدید ترین پیشرفت کی نمائش کرتے ہیں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس موقع پر پروفیسر محمد معین نے بطور پریزیڈنٹ اپنے دور میں پروفیسر حسین خاقان جو کہ سیکرٹری تھے کے ساتھ مل کر اس کانفرنس کے انعقاد کا اہتمام کیا دو بڑی بین الاقوامی کانفرنسوں کی میزبانی کی اور او ایس پی لاہور کے صدر کی حیثیت سے اپنی دو سالہ مدت مکمل کرتے ہوئے باگ دور پروفیسر جاوید اقبال چوہدری کو سونپی۔

 پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے تقریب کے اختتام پر کہا کہ مجموعی طور پر، مشترکہ کانفرنس نے علم کے تبادلے، تعاون، اور امراض چشم کے شعبے میں ترقی کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ اس تقریب نے کامیابی کے ساتھ معروف بین الاقوامی اور پاکستانی ماہرین کو بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے، جدید تحقیق پر تبادلہ خیال کرنے اور ماہرین امراض چشم کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے کامیابی سے اکٹھا کیا، جس پر ہم اُن کے بے حد مشکور ہیں.

تقریب میں معزز مہمانوں بشمول وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، سیکرٹری علی جان خان، پروفیسر محمد لطیف چوہدری اور پروفیسر عبدالجلیل دولہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس شاندار کانفرنس کے انعقاد پر پروفیسر محمد معین نے بالخصوص جوائنٹ سیکرٹری خواجہ خالد سعید، فائنانس سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب ملک، ڈاکٹر قمر الاسلام لودھی، پروفیسر میاں محمد شفیق اور قاسم لطیف چوہدری جو کہ مختلف کمیٹیوں کو ہیڈ کر رہے تھے ان کا باضابطہ طور پر شکریہ ادا کیا- 

مزیدخبریں