(جنید ریاض)اساتذہ کا الاونسز کی مد میں اضافی طور پر کروڑوں روپے وصول کیےجانے کا انکشاف،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نوٹس لیتے ہوئے ہزاروں اساتذہ کو ریکوری ڈال دی ،پنجاب ٹیچرز یونین نے ریکوری کی رقم یکمشت جمع کروانے کے معاملہ پر اعتراض اٹھا دیا۔
اساتذہ کی جانب سےالاؤنسزکی مد میں تنخواہ کیساتھ اضافی طور پر کروڑوں روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ الاؤنسز اساتذہ کی جانب سے کنوینس اورکوالیفکیشن کی مد میں سال 2018 تا 2022 وصول کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ اساتذہ کی نشاندہی کرکے انھیں ریکوریاں ڈال دی ہیں۔
لاہورکی پانچ تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز نے اساتذہ کو لاکھوں روپے واپس جمع کروانے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔ تمام اساتذہ ریکوری کی تمام رقم یکمشت واپس جمع کروائیں گے۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ سے یکمشت ریکوریاں کرنے کے معاملہ پراعتراض اٹھا دیا۔
جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ جن اساتذہ کے ذمہ ریکوری ڈالی گئی ہیں انھیں لیٹر دیا جائے، ریکوری کی رقم ماہانہ اقساط کی صورت جمع میں کروانے کا طریقہ کارطے کیا جائے۔