ڈینگی کے وار جاری ، مزید 39 کیسز رپورٹ

13 Dec, 2023 | 11:39 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے مزید 39 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

پنجاب کے محکمۂ صحت کی جانب سے پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تازہ ترین صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار 931 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 27، ملتان میں 5، فیصل آباد میں 4 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔اسی طرح راولپنڈی، ساہیوال، شیخو پورہ اور منڈی بہاء الدین میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

مزیدخبریں