(ویب ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے فیملی کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
4 افراد کے قتل کا افسوسناک واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ہیرا کالونی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گھر پر موجود افراد پر گولیاں چلا دیں، مرنے والوں میں میاں، بیوی ان کا 3 سالہ بچہ اور خاتون کی والدہ شامل ہیں، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت عبد القادر، فرحت بی بی، 3 سالہ نین طاہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔