لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر 

13 Dec, 2023 | 09:42 AM

Imran Fayyaz

 (کومل اسلم)لاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 196  ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ 395 اے کیو آئی فیز 8ڈی ایچ اے میں ریکارڈ کیا گیا۔

 ٹھوکر میں آلودگی کی شرح 217ریکارڈ کیا گیا، یو ایس قونصلیٹ 393  جبکہ جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح 208ریکارڈ کیا گیا،ملک بھر میں اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور 196 کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔

 لاہور میں صبح کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہا ، دھند کی شدت میں کمی آنے لگی حد نگاہ بہتر ہو گئی ہے اور سرد ی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا،ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز تک شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

مزیدخبریں