ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹوں کو جلد بند کرنے کے فیصلے پر تاجروں کا رد عمل

market
کیپشن: market
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انجمن تاجران لاہور نے مارکیٹوں کو جلد بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

انجمن تاجران لاہور نے مارکیٹوں کو جلد بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کو جلد بند کرنا تاجروں کا معاشی قتل ہو گا اور ہم کسی صورت تاجروں کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔انجمن تاجران لاہور کے قائم مقام صدر نے کہا کہ حکومت تاجروں کو اعتماد میں لیے بغیر ایسا کوئی فیصلہ نہ کرے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے دکانیں رات 10 بجے بند کرنے اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر تاجروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوکری پیشہ افراد چھٹی کے روز خریداری کرتے ہیں اس لیے اتوار کو کاروبار بند رکھنے کی پابندی نہیں ہونی چاہیے ۔