ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرنسی ڈیزائن کو بدلنےکا فیصلہ؛ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ کب ؟

Pakistani currency
کیپشن: Pakistani currency
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان /پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ کی تبدیلی کرنے کا معملہ۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبر 2022 کے بعد تبدیل نہیں کرائے جاسکتے۔وفاقی حکومت نے دسمبر2021 میں نوٹیفیکشن کے زریعے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی میں ایک سال کی توسیع کردی تھی ۔
پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے 10  ،50  ،100 اور 1000 روپے کے نوٹ 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نوٹ تبدیل کرانے کی  یہ آخری تاریخ ہے،یہ بینک نوٹ مرکزی بینک کے کسی بھی دفتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔31 دسمبر 2022  کے بعد سے یہ منسوخ شدہ بینک نوٹ ناقابل واپسی ہونگے۔
پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے سرمائے کے تحفط اور نقصان سے بچنے کے لئے مقررہ مدت میں پرانے بینک نوٹون کی تبیدلی یقنی بنائیں۔