آسان حج پیکج کے نام پر شہریوں سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

13 Dec, 2022 | 02:17 PM

(سٹی 42) حج کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے کے فراڈ ہونے کا انکشاف ، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے نوٹس لے لیا ۔

آسان حج پیکج کے نام پر شہریوں سے بڑا فراڈ سامنے آگیا، آسان حج پیکج میں عازمین کو سستا اور آسان اقساط پر حج کروانے کا دھوکہ دیا جانے لگا ، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے فراڈ  کا نوٹس لے لیا ۔

  وزارت مذہبی امور  نے کہا کہ شہری کسی نوسرباز کے جھانسے میں نہ آئیں، حکومت حج کے لئے پالیسی کا اعلان کرے گی،  اسی کے تحت حج ہوگا۔ 

مزیدخبریں