سکولوں نے فوڈ اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

13 Dec, 2022 | 01:51 PM

(جنید ریاض) سکولوں نے فوڈ اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، پابندی کے باوجود بیشتر سکولز کی کینٹین پر کولڈ ڈرنکس، غیرمعیاری اور زائد المیعاد اشیا کی فروخت جاری، فوڈ اتھارٹی سکولز کی کینٹین میں ایس او پیز پر عمل کروانے میں ناکام ہوگئی،والدین کی شکایات پر اتھارٹی کو ہوش آگیا۔ 

فوڈ اتھارٹی لاہور کے تمام سکولز میں قائم کنٹینز کے معیار کا جائزہ لینے میں ناکام ہے، والدین کی شکایات موصول ہونے پر فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے سکول کنٹینز کی انسپکشن کا آغاز کردیا ہے، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیا نہ رکھنے پر کنٹین کو سیل کردیا جائے گا، فوڈ اتھارٹی شہر بھر کے سکولوں کی کنٹین کا معیار چیک کرے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کو فوڈ اتھارٹی کے افسران سے مکمل تعاون کرنیکی ہدایت جاری کردی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکولز کی کینٹین کو سیل یا بھاری جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ انسپکشن کا سلسلہ موسم سرما کی چھٹیوں تک جاری رہے گا۔

 

مزیدخبریں