(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 32.20 فیصد رہا.
کنٹرولر امتحانات عرفان علی نے نتائج جاری کر دیے ہیں، امتحان میں 41 ہزار 573 امیدواروں نے شرکت کی، کامیابی کا تناسب 32.20 فیصد رہا۔ امتحان میں 15 ہزر 6 سو 22 لڑکیاں اور 25 ہزار 9 سو 51 لڑکے شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں، کنٹرولر امتحانات کے مطابق نتائج 80029 پر رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔