ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اور چینی فوج میں جھڑپیں، متعدد فوجی زخمی

 بھارتی اور چینی فوج میں جھڑپیں، متعدد فوجی زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اروناچل پردیش کی سرحد پر بھارتی اور چینی فوج میں جھڑپوں میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کے روز بھارت اور چین کی فوج کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں  دونوں اطراف کے چند فوجی معمولی زخمی ہوئے اور اس کے بعد دونوں ممالک کی افواج پیچھے ہٹ گئیں۔جھڑپوں میں اسلحہ کے بجائے ڈنڈوں اور کٹر کا استعمال کیا گیا، 

بھارتی میڈیا  نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ کےدوران 30سے زائد بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔جھڑپ توانگ سیکٹر میں یانگ ژی کے علاقے میں ہوئی۔

واضح رہے کہ ایل اے سی کے توانگ سیکٹر پر حد بندی کے تنازع کی وجہ سے یہ تصادم 2006 سے جاری ہے۔توانگ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں دونوں اطراف حد بندی کے اپنے اپنے دعوے کے تحت گشت کرتی ہیں۔

بھارت اورچین کےدرمیان2020میں گلوان کےعلاقےمیں بھی شدیدلڑائی ہوئی تھی۔گلوان میں لڑائی کےدوران 20بھارتی فوجی مارے گئےتھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج نے ایل اے سی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی جس کا بھارتی فوج نے جواب دیا، دونوں فریق پیچھے ہٹ گئے ہیں جس کے بعد بھارتی کمانڈر نے امن بحال کرنے کیلئے چینی ہم منصب سے فلیگ میٹنگ کی، زخمی فوجیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔