ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور سنیل شیٹی کی صاحبزادی اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی کی تاریخیں منظرِ عام پر آگئیں۔
کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں، کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑی آئندہ برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گی۔
پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر کے انتہائی قریب ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھیا اور راہول جنوری کے آخری دنوں میں شادی کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات 21 سے 23 جنوری تک ہوں گی،شادی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں ، شادی کی تقریب میں دوستوں ، رشتے داروں کے ساتھ شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی شرکت کریں گی۔