ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کیلئے رابطے

صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کیلئے رابطے
کیپشن: sadiq sanjrani
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صادق سنجرانی نے سربراہ بی این پی سرداراختر مینگل سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی اپیل کردی تاہم انھوں نے حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کیلئے رابطے شروع کردیے۔ذرائع نے بتایا کہ صادق سنجرانی کی سربراہ بی این پی سرداراختر مینگل سے ملاقات ہوئی ، جس میں صادق سنجرانی نے اختر مینگل سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی اپیل کردی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اختر مینگل نے صادق سنجرانی کو حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

اس کے علاوہ صادق سنجرانی نے پی پی قیادت سے ملاقات کیلئے مشترکہ دوستوں سے رابطے کئے، صادق سنجرانی کی گزشتہ ہفتے کراچی میں اہم پی پی رہنما سے ملاقات ہوئی، جس میں صادق سنجرانی نے پی پی قیادت سے ملاقات کرانے کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ پارٹی قیادت آپ سے ملاقات کیلئے تیار نہیں ہے۔