ویب ڈیسک: حکام وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا کہ رواں ماہ پاکستان کو سعودی عرب سے 4 ارب ڈالر کا مالی سپورٹ پیکج مل جائے گا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خزانہ کے 2 ذرائع نے بتایا کہ سعودی پیکج 4 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوگا، اس میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کےلئے ڈیپازٹس اور ادھار پر خام تیل کی خریداری شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کیساتھ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے 9 ویں جائزے کو ابھی تک رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ پاکستان کا مالی خسارہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کے ایک فیصد تک پہنچ چکا ہے جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ مالی خسارہ 0.7 فیصد تک رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔