مالم جبہ نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں کا رش

13 Dec, 2022 | 10:14 AM

ویب ڈیسک:ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مالم جبہ میں برفباری کے بعد بڑی تعداد میں سیاح مزہ لینے پہنچ گئے۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، گوپس اور اسکردو میں منفی 3، قلات اور زیارت میں بھی منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

مری میں 1، اسلام آباد 4، لاہور 9، کراچی 16 ڈگری جبکہ لیہ میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزیدخبریں