پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں اساتذہ بطور سربراہ تعینات

13 Dec, 2021 | 10:25 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے 60 شعبہ جات کے صدور کی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،متعلقہ شعبہ جات میں تین سال کی مدت کے لئے سربراہ تعینات کئے گئے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے 60 شعبہ جات میں سینئر موسٹ اساتذہ کو بطور سربراہ تعینات کردیا۔سینڈیکیٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ساٹھ شعبہ جات میں سربراہان کی تعیناتیوں کی منظوری دی تھی۔

پروفیسر ڈاکٹرنوشینہ سلیم ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیاریسرچ کی سربراہ،پروفیسرڈاکٹربشریٰ الرحمٰن ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم ،پروفیسرڈاکٹرعابدہ اشرف ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ ،عائشہ اشفاق ڈیپارٹمنٹ آف ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن ،ڈاکٹرلبنیٰ ظہیر ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ،ڈاکٹرسویرا شامی کو ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا کی سربراہ تعینات کیاگیاہے۔

ثمینہ نسیم شعبہ فائن آرٹ،پروفیسرڈاکٹراحمدبلال پوسٹ گریجوایٹ ریسرچ سنٹرفارکریٹوآرٹ ،اسرارحسین چشتی ڈیپارٹمنٹ آف گرافک ڈیزائنگ ،حبیب عالم ڈیپارٹمنٹ آف سکلپچر ،منصوراحمدڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر ،ڈاکٹرظفراقبال ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز اینڈفزیکل ایجوکیشن ،ڈاکٹر عامرہ رضا انسٹی ٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز اورپروفیسرڈاکٹرتہمینہ انجم ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پتھالوجی سمیت دیگرشعبہ جات کے سربراہ تعینات کئے گئے ہیں۔

 

مزیدخبریں