شاہینوں نے کالی آندھی کو زیر کردیا

13 Dec, 2021 | 09:50 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف  پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور ز میں 6 وکٹوں کے نقصان 200رنز بنائے، جواب میں مہمان ٹیم 137 پر آوٹ ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا ،بابر اعظم صفر اور فخر زمان 10 بنا کر آؤٹ ہوئے ، جس کے بعد  محمد رضوان اور حیدر علی نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنائی۔ محمد رضوان نے78 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے۔حیدر علی آخری اوور میں 39 گیندوں پر 68 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے برق رفتار  30 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوپ نے 26 گیندوں پر 31، سمتھ نے 24 اور پاؤل نے23 رنز بنائے، پاکستانی باؤلر محمد وسیم جونیئر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے 3 اور شاہین،حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، پہلاٹی 20 پاکستان نے63 رنز نے جیت کر تین میچوں کی سریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔سریز کا دوسرا میچ کل اور تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

 اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف  تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے  ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

   

مزیدخبریں