20 سے زائد نابینا افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا

13 Dec, 2021 | 09:17 PM

M .SAJID .KHAN

(دلاور نیازی)لاہور پریس کلب کے باہر نابینا مظاہرین کا احتجاجی دھرنا جاری، پولیس کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ دھکم پیل کے بعد 20 سے زائد نابینا مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

آنکھوں کی روشنی سے مرحوم نابینا افراد ایک بار پھر اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔دو ماہ پہلے حکومت کی جانب سے نابینا افراد کو یقین دھانی کرائی گئی تھی کہ ان کو مخصوص سیٹوں پر فوری بھرتی کیا جائے گا اور ڈیلی ویجیز والے افراد کو ریگولر کر دیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے نابینا افراد کا دھرنا ختم کرانے کے لیے ان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کے ساتھ دھکم پیل کے بعد 20 سے زائد نابینا مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔باعزت روزگار کے حصول میں احتجاج کرتے نابینا افراد پر پولیس گردی اور حکومتی عدم توجہ قابل افسوس عمل ہے۔

مزیدخبریں