ویب ڈیسک : برطانیہ میں کروناوائرس کی اومیکرون ویرئنٹ کا شکار مریض ہلاک ہوگیا ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے موت کی تصدیق کردی۔
برطانیہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی اومیکرون شکل ’’غیرمعمولی شرح‘‘سے پھیل رہی ہے اور اب لندن میں کووِڈ-19 کا شکارکل افراد میں قریباً 40 فی صد اومیکرون ہی سے متاثرہ ہیں، لہٰذا لوگوں کوویکسین کی تیسری تقویتی خوراک لگائی جانی چاہیے کیونکہ ویکسین کی دوخوراکیں لینے والے اب غیرمحفوظ ہیں۔
برطانیہ میں 27 نومبر کو اومیکرون کے پہلے کیس کا پتا چلا تھا۔ اس کے بعد سے وزیراعظم بورس جانسن نے سخت پابندیاں عائد کی ہیں اور اتوار کے روز قوم کو خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ’’طغیانی کی لہر‘‘کی طرح آرہا ہے۔
We are a great country. We have the vaccines to protect our people.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) December 12, 2021
So let’s do it. Let’s Get Boosted Now.
Get Boosted Now for yourself, for your friends and your family.
Get Boosted Now to protect our NHS, our freedoms and our way of life.https://t.co/I3YTZWggJb pic.twitter.com/JbWPGFrvma
برطانیہ کا کہناہے کہ کوئی حفاظتی احتیاطی کارروائی نہیں کی جاتی تو اس ماہ کے آخر تک اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ تک ہو سکتی ہے۔