ایلون مسک 2021 کی شخصیت قرار

13 Dec, 2021 | 07:11 PM

ویب ڈیسک:ٹائم میگزین نے ایلون مسک کو 2021 کی شخصیت قرار دیا ہے۔

 ٹیکنالوجی کے شعبے میں ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون  مسک سپیس ایکس، ٹیسلا، نیورا لنک اور اوپن اے آئی سے وابستہ ہیں۔ وہ اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص بھی ہیں۔الیکٹرک کار کمپنی کے حصص کی قیمت میں اضافے کے بعد ’ٹیسلا‘ اور ’سپیس ایکس‘ کے مالک کی دولت کی مجموعی مالیت 185ارب ڈالر کو عبور کر چکی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں کے کہنے پر بڑے بڑے فیصلے کرنے والے ایلون مسک اپنی متنازع ٹوئٹس کے لئے بھی معروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر وہ ہتک عزت کے مقدمے، ٹی وی پر منشیات کے استعمال اور غصیلے جوابات کے باعث خاصے تنازعات کی زد میں رہے ہیں۔

وہ کار کی صنعت میں انقلاب لانا چاہتے ہیں، مریخ پر آبادی بسانا چاہتے ہیں، وہ ویکیوم ٹنلز میں تیز رفتار ٹرینیں چلانا چاہتے ہیں، آرٹیفشل انٹیلیجنس کو انسانی دماغ سے مربوط کرنا چاہتے ہیں اور شمسی توانائی اور بیٹری کی صنعتوں کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ان کے سرنگوں کے کاروبار کو بورنگ کمپنی کہا جاتا ہے۔

مسک کے لیے اہم چیزوں کی فہرست میں دو چیزیں سب سے زیادہ اہم ہیں۔پہلی، وہ فوسل فیول سے حاصل ہونے والی توانائی کی رفتار کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔اس بارے میں ان کا یہ کہنا تھا کہ: ’ہم گہرائی میں گیس فیلڈز اور تیل کے ان کنوؤں کو کھود رہے ہیں جن پر کیمبرین عہد کے بعد سے آج تک توجہ نہیں دی گئی۔ آخری مرتبہ اس پر بہت پہلے کام ہوا تھا۔۔ لہذا سوال یہ ہے کہ کیا یہ دانشمندانہ اقدام ہے؟دوسرا وہ مریخ پر آبادی بسانے اور اس سے ایک سے زائد سیاروں پر زندگی ممکن بنا کر انسانیت کی طویل مدتی بقا کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں