طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

13 Dec, 2021 | 06:20 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)طلبہ  کے لئے اچھی خبر آگئی،  پیف کے سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین کو مالی امداد ملے گی۔ پیف سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے کوائف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراہم کرے گا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے وسیلہ تعلیم پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے کے لئےابتدائی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیف کے سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین کو مالی امداد ملے گی۔اس سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈی جی نوید اکبر نے پیف کے ایم ڈی اسد نعیم سے ملاقات کی ۔ ساڑھے سات ہزار سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے وسیلہ تعلیم پراجیکٹ کو لانچ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پارٹنر سکولوں کے طلباء کے والدین کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ پیف سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے کوائف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں