ویب ڈیسک : لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز مزید مہنگے ہونے والے ہیں جلدی جلدی خرید لیں۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے پیش ہونے والے منی بجٹ میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز پر 17 فیصد مزید ٹیکس عائد کیا جارہا ہے۔ سپلیمنٹری فنانس بل 2021 کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز مزید مہنگے ہوجائیں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کمپیوٹرز ، لیپ ٹاپ، نوٹ بک اور موبائل فونز کو سیلز ٹیکس سے بھی مستثنا قراردیا گیا تھا تاہم اب ان تمام اشیا کو الیکٹرانکس کی فہرست میں ڈال کر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
جس کےبعد سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کمپیوٹرز اور دیگر آئٹمز کو حاصل چھوٹ ختم کردی جائے گی۔