ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی سی پی او راولپنڈی تعینات

13 Dec, 2021 | 06:02 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے تین پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کانوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی اطہراسماعیل کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے ،جبکہ ڈی آئی جی ساجدکیانی کو سی پی او راولپنڈی تعینات کردیاگیاہے۔ عبدالغفار قیصرانی کو ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دے کر ڈی آئی جی ویلفیئرتعینات کیا گیا ہے۔

عبدالغفار قیصرانی کو ڈی آئی جی آپریشن پنجاب کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ساجد کیانی کو فوری طور پر سی پی او راولپنڈی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے .

مزیدخبریں