لڑکی اور فیملیز سے نازیبا حرکات، عاطف اسلم کنسرٹ چھوڑ کرچلے گئے

13 Dec, 2021 | 04:41 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: گلوکار عاطف اسلم کا شمار پاکستان نے معروف ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، عاطف اسلم کے گانے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کئے جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں خاتون سے ہونے والی بدتمیزی کے افسوسناک واقعے پر عاطف اسلم کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

ہفتہ کی شب اسلام آباد میں عاطف اسلم کےکنسرٹ کے دوران سٹیج کے قریب لڑکی سے بدتمیزی کی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے اس کنسرٹ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر کے احاطے میں عاطف اسلم کے کنسرٹ میں جس طرح فیملیز ، لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا وہ ناقابل معافی ہے۔ 

لڑکی سے ہونے والی اس حرکت پر عاطف اسلم نےکنسرٹ روک دیا اور لڑکی کو اسٹیج پر بلا کرتسلی دی۔ متاثرہ خاتون نے عاطف اسلم سے اپیل کی کہ انتطامیہ کو اس واقعے کا فوری ایکشن لینا چایئے۔ 

مزیدخبریں