ویب ڈیسک: گلوکار عاطف اسلم کا شمار پاکستان نے معروف ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، عاطف اسلم کے گانے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کئے جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں خاتون سے ہونے والی بدتمیزی کے افسوسناک واقعے پر عاطف اسلم کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
ہفتہ کی شب اسلام آباد میں عاطف اسلم کےکنسرٹ کے دوران سٹیج کے قریب لڑکی سے بدتمیزی کی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے اس کنسرٹ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر کے احاطے میں عاطف اسلم کے کنسرٹ میں جس طرح فیملیز ، لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا وہ ناقابل معافی ہے۔
اسلام آباد میں عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خواتین اور فیملیز کے ساتھ ہراسانی کے واقعات کے بعدہاؤسنگ سوسائٹی کاایونٹ تو ادھورا رہا ہی لیکن یہ واضح کر گیا کہ ایسے مواقع اب بھی تفریح نہیں بلکہ پریشانی کا باعث ہیں۔اپنی پروموشن کیلیے دوسروں کوعذاب میں ڈالنانامناسب ہے#AtifAslam #SangEMah
— Shahid Abbasi (@ShahidAbbasiPak) December 12, 2021
لڑکی سے ہونے والی اس حرکت پر عاطف اسلم نےکنسرٹ روک دیا اور لڑکی کو اسٹیج پر بلا کرتسلی دی۔ متاثرہ خاتون نے عاطف اسلم سے اپیل کی کہ انتطامیہ کو اس واقعے کا فوری ایکشن لینا چایئے۔
Atif Aslam left the concert in Islamabad right after a girl came to him, complaining about the wrong behavior of some men. The concert was stopped by the management. #atifaslam #islamabad #concert @itsaadee @AtifAslamTeam pic.twitter.com/o8NWsUb1br
— CCZDigital (@cczdigital) December 12, 2021
Scenes outside #AtifAslam concert in Jinnah Convention Center, #Islamabad. Atif Aslam closed the show due to fights and harassment of women. #Pakistan pic.twitter.com/AnKZzImMNJ
— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) December 12, 2021