مناواں میں پسند کی شادی کا لرزہ خیز انجام؛ لڑکی قتل

13 Dec, 2021 | 04:22 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)مناواں میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا،ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی.

پولیس کے مطابق مناواں کے رہائشی سیف اللہ نے اپنی بہن شبانہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور سر میں گولی لگنے کے باعث شبانہ موقع پر دم توڑ گئی، 30 سالہ شبانہ نے کچھ عرصہ قبل الیاس سے پسند کی دوسری شادی کی تھی جس کا اس کے بھائی کو رنج تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا البتہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے اور واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں