سال 2021 کی اہم طلاقیں

13 Dec, 2021 | 04:04 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: نہ ساس بہو کا جھگڑا، نہ مال دولت کی کمی۔ سنہ 2021  میں کچھ اہم ترین جوڑوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
ان  اہم ترین عالمی سیلیربیرٹیز کی طلاق کی خبریں نہ صرف ہیڈ لائنز کی زینت بنیں بلکہ سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر بھی ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔

امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس  نے اپنی بیوی سے 27 ازدواجی سال گذارنے کے بعد  ملینڈا گیٹس سے علیحدگی کا اعلان  کرکے سب کو چونکا دیا۔ اسے دنیا کی سب سے مہنگی طلاق بھی قراردیا گیا تھا۔ مائیکروسافٹ کے بانی سے طلاق کے بعد انھیں تقریباً 73 ارب ڈالر کے لگ بھگ دولت ملے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2021-12-13/news-1639392932-2395.jpg
امریکی ریئلٹی ٹی وی سٹار کم کارڈیشیئن نے ریپر کین ویسٹ سے طلاق کے لیے فروری میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ دونوں  نے سات سال قبل مئی 2014 میں  بڑی دھوم دھام سے شادی کی تھی۔

API Response:

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار  28 سالہ زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی ماڈل 26 سالہ جی جی حدید کے درمیان علیحدگی کی خبریں اکتوبر میں گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں۔ ان دونوں کی ایک سال کی بیٹی بھی ہے۔ مبینہ طور پر ساس کو مارا گیا، ایک تھپڑ طلاق کی وجہ بنا۔

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ تین سال بعد اپنی گرل فرینڈ اور کنیڈین گلوکارہ گرائمز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ دونوں کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگوی سے مارچ میں منگنی ٹوٹ گئی تھی۔ 51 سالہ امریکی گلوکارہ کی 45 سالہ بیس بال کے معروف کھلاڑی سے دو سال قبل منگنی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں